حدیث نمبر: 1676
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ جَمِيعٍ ، عَنْ لَيْلَى بِنْتِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهَا ، وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ خَلادٍ ، عَنْ أُمِّ وَرَقَةَ ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، كَانَ يَقُولُ : " انْطَلِقُوا بِنَا نَزُورُ الشَّهِيدَةَ " ، وَأَذِنَ لَهَا أَنْ تُؤَذِّنَ لَهَا ، وَأَنْ تَؤُمَّ أَهْلَ دَارِهَا فِي الْفَرِيضَةِ ، وَكَانَتْ قَدْ جَمَعَتِ الْقُرْآنَ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدہ اُم ورقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے : ” ہمارے ساتھ چلو ہم شہید خاتون کی زیارت کریں -“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دی تھی کہ ان کے لئے اذان کہی جائے اور وہ اپنے گھر والوں ( عورتوں ، بچّوں ) کی فرض نماز میں امامت کرائیں اور وہ قرآن مجید کی حافظہ تھیں ۔