کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: اس بات کا بیان کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ فرض نماز پڑھتے تھے ، نفل نہیں ، جیسا کہ بعض عراقی علماء کا دعویٰ ہے
حدیث نمبر: 1635
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھتے تھے ، پھر واپس جاکر اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھاتے ۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ میں یہ مسئلہ مکمّل لکھوا چکا ہوں ۔ میں اس مسئلہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث نماز خوف کے بارے میں بیان کر چکا ہوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گروہ کو نفل نماز پڑھائی جبکہ اُنہوں نے آپ کے پیچھے فرض نماز ادا کی ۔ اس طرح وہ نماز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے نفل تھی اور اُن کے لئے فرض تھی ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن / حدیث: 1635
تخریج حدیث انظر الحديث السابق