کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: مقتدی کو بیٹھ کر نماز پڑھنے کے حُکم کا بیان جبکہ اس کا امام بھی بیٹھ کر نماز پڑھائے
حدیث نمبر: 1613
نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، نا سُفْيَانُ ، نا أَبُو الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، رِوَايَةً ، قَالَ : " إِنَّ الإِمَامَ أَمِينٌ ، أَوْ أَمِيرٌ ، فَإِنْ صَلَّى قَاعِدًا ، فَصَلُّوا قُعُودًا ، وَإِنْ صَلَّى قَائِمًا ، فَصَلُّوا قِيَامًا "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بیشک امام امانت دار ہے یا امیر ہے ، اگر وہ بیٹھ کر نماز پڑھائے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو ، اور اگر وہ کھڑے ہوکر نماز پڑھائے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو ۔