کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: پچھلی صفوں والوں کو اگلی صفوں والوں کی اقتدا کرنے کے حُکم کا بیان
حدیث نمبر: 1612
حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ حَيَّانَ أَبِي الأَشْهَبِ السَّعْدِيِّ ، وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ الْقَيْسِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الأَشْهَبِ ، نا أَبُو نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَصْحَابِهِ تَأَخُّرًا ، فَقَالَ : " تَقَدَّمُوا ، وَائْتَمُّوا بِي ، وَلْيَأْتَمَّ بِكُمْ مَنْ بَعْدَكُمْ ، وَلا يَزَالُ الْقَوْمُ يَتَأَخَّرُونَ حَتَّى يُؤَخِّرَهُمُ اللَّهُ " . هَذَا حَدِيثُ وَكِيعٍ . وَقَالَ ابْنُ مَعْمَرٍ : عَنْ أَبِي نَضْرَةَ الْعَبْدِيِّ .
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کرام کو صفوں میں پیچھے پیچھے رہتے ہوئے دیکھا تو فرمایا : ” تم آگے بڑھ کر میری اقتدا کرو اور تمہارے بعد والے تمہاری اقتداء کریں اور کچھ لوگ مسلسل پیچھے رہتے ہیں حتّیٰ کہ اللہ تعالیٰ بھی ان کو پیچھے کر دیتا ہے ۔ “ یہ جناب وکیع کی حدیث ہے ۔