کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: اس بات کی بیان کہ امام کے سجدے کا جو حصّہ مقتدی سے فوت ہوجائے گا مقتدی اسے امام کے سر اُٹھانے کے بعد پالے گا
حدیث نمبر: 1601
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ ’’ بیشک امام تم سے پہلے سجدہ کرتا ہے اور تم سے پہلے سر اُٹھاتا ہے تو یہ اس کے برابر ہو جائے گا ۔ ( یعنی تمہارا دیر سے سجدہ کرنا اور دیر سے سر اُٹھا نا ، اس سے تمہارا اور امام کا سجدہ برابر ہو جائے گا ) اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ ” میں جس قدر بھی تم سے پہلے سجدے میں جاؤں گا تم وہ مقدار میرے سر اٹھانے کے بعد پا لوگے ۔ “