کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: اُس وقت کا بیان جس میں مقتدی رکعت کو پانے والا شمار ہوگا ، جبکہ اُس کے امام نے اس سے پہلے رکوع کرلیا ہو
حدیث نمبر: 1595
أنا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْغَافِقِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ حُمَيْدٍ ، عَنْ قُرَّةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الصَّلاةِ ، فَقَدْ أَدْرَكَهَا قَبْلَ أَنْ يُقِيمَ الإِمَامُ صُلْبَهُ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس شخص نے نماز کی ایک رکعت پا لی تو اُس نے نماز کو پا لیا ، امام کی کمر کو سیدھا کرنے سے پہلے ۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ جناب ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ پس بیشک امام تم سے پہلے رکوع کرتا ہے اور تم سے پہلے سر اُٹھاتا ہے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ( تمہارا تاخیر سے رکوع کرنا اور تاخیر سے سر اُٹھانا ) وہ برابر ہو جائے گا ۔ “