کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: جس نماز میں امام جہری قراءت کررہا ہو ، اس میں امام کے سورة الفاتحة کی قراءت سے فارغ ہونے کے بعد مقتدی آمین کہے گا ، اگرچہ امام بھولنے یا جہالت کی وجہ سے آمین نہ کہے
حدیث نمبر: 1582
نا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُنَا ، يَقُولُ : " إِذَا كَبَّرَ الإِمَامُ فَكَبِّرُوا ، وَإِذَا قَرَأَ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ ، فَقُولُوا : آمِينَ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں ( نماز کی ) تعلیم دیتے ہوئے فرماتے تھے : ” جب امام تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو اور جب وہ « غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ » پڑھے تو تم آمین کہو - “