کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: تکبیر ، رکوع اور سجدے میں مقتدی کا امام سے پہل کرنا منع ہے
حدیث نمبر: 1576
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں سکھاتے ہوئے فرمایا کرتے تھے : ” امام سے ( کسی بھی کام میں ) پہل اور جلدی نہ کرو ـ جب امام تکبیر کہہ لے تو تم بھی تکبیر کہو جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو اور جب وہ « غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِيّنَ » پڑھے تو تم آمین کہو اور جب وہ « سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ » کہے تو تم « رَبَّنَا وَلَكَ الحَمْدُ » کہو اور تم رکوع و سجود میں امام سے جلدی نہ کرو ۔ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن / حدیث: 1576
تخریج حدیث صحيح مسلم