کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: پہلی صف کی فضیلت اور اس میں جگہ لینے کے لئے جلدی کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1553
نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ الْمُخَرِّمِيُّ ، نا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَصِيرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فَلَقِيتُ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ ، نا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ ، نا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَصِيرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : عُدْنَا أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ . فَذَكَرَ الْحَدِيثَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , وَقَالا : " إِنَّ الصَّفَّ الْمُقَدَّمَ عَلَى مِثْلِ صَفِّ الْمَلائِكَةِ ، وَلَوْ تَعْلَمُونَ فَضِيلَتَهُ لابْتَدَرْتُمُوهُ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب ابوبصیر بیان کرتے ہیں کہ میں مدینہ منوّرہ آیا تو سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے ملا ۔ دوسری روایت میں ہے کہ ہم نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی تیمارداری کی ، تو اُنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بیان کی ۔ آگے دونوں راویوں نے یہ الفاظ بیان کیے ہیں کہ ’’ بلا شبہ پہلی صف فرشتوں کی صف جیسی ہے ۔ اور اگر تمہیں اس کی فضیلت کا علم ہو جائے تو تم ( اس میں جگہ حاصل کرنے کے لئے ) ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کو شش کرو ۔ “