حدیث نمبر: 1546
نا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " أَتِمُّوا الصَّفَّ الْمُتَقَدِّمَ ، فَإِنْ كَانَ نَقْصًا فَلْيَكُنْ فِي الْمُؤَخَّرِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : ’’ اگلی صف کو مکمّل کرو ، اور اگر کمی رہ جائے تو وہ آخری صف میں ہونی چاہیے ۔ “
حدیث نمبر: 1547
نا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّنْعَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ شُعْبَةَ بِمِثْلِهِ . قَالَ : " أَتِمُّوا الصَّفَّ الأَوَّلَ وَالثَّانِيَ ، فَإِنْ كَانَ خَلَلٌ فَلْيَكُنْ فِي الثَّالِثِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
امام شعبہ کی سند سے یہ الفاظ مروی ہیں کہ ” پہلی اور دوسری صف مکمّل کرلو ، پھر اگر کمی ہو تو وہ تیسری صف میں ہونی چاہیے ۔ “