کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: امام کا ایک مرد ، ایک نا بالغ لڑکے اور ایک عورت کی امامت کرانے کا بیان
نا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : " صَلَّيْتُ أَنَا وَيَتِيمٌ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَصَلَّتْ أُمِّي خَلْفَنَا "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اور ایک بچّے نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہوکر نماز پڑھی ، جبکہ میری والدہ نے ہمارے پیچھے کھڑے ہو کر نمازپڑھی ۔
نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، نا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ بِمِثْلِهِ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
امام صاحب نے جناب عبدالجبار بن علاء کی سند سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی مذکورہ بالا روایت جیسی روایت بیان کی ہے ۔