کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: جب امام ایک ہی مقتدی کے ساتھ نماز پڑھ رہا ہوتو تیسرے شخص کے آنے پر امام آگے بڑھ جائے گا
حدیث نمبر: 1536
أنا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّدَفِيُّ ، نا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ خَالِدٍ وَهُوَ ابْنُ يَزِيدَ ، عَنْ سَعِيدٍ وَهُوَ ابْنُ أَبِي هِلالٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّهُ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَا ، وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، فَوَجَدْنَاهُ قَائِمًا يُصَلِّي عَلَيْهِ إِزَارٌ ، فَذَكَرَ بَعْضَ الْحَدِيثِ ، وَقَالَ : " أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَخَرَجَ لِبَعْضِ حَاجَتِهِ ، فَصَبَبْتُ لَهُ وَضُوءًا ، فَتَوَضَّأَ فَالْتَحَفَ بِإِزَارِهِ ، فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ ، فَجَعَلَنِي عَنْ يَمِينِهِ ، وَأَتَى آخَرُ ، فَقَامَ عَنْ يَسَارِهِ ، فَتَقَدَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي ، وَصَلَّيْنَا مَعَهُ ، فَصَلَّى ثَلاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً بِالْوِتْرِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عمر و بن سعید بیان کرتے ہیں کہ میں اور ابوسلمہ بن عبدالرحمان سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ ہم نے انہیں ایک تہبند میں نماز پڑھتے ہوئے پایا ۔ پھر کچھ حدیث بیان کی اور فرمایا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آئے تو آپ قضائے حاجت کے لئے چلے گئے - میں نے آپ کے لئے پانی انڈیلا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا ، پھر اپنے تہبند میں لپٹ گئے - تو میں آپ کی بائیں جانب کھڑا ہو گیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنی دائیں جانب کھڑا کرلیا ، پھر ایک اور شخص آگیا اور وہ آپ کی بائیں جانب کھڑا ہو گیا ۔ لہٰذا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آگے بڑھ کر نماز پڑھائی اور ہم نے آپ کے ساتھ نماز پڑھی - آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وتر سمیت تیرہ رکعات ادا کیں ۔