کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: نماز کے لئے مساجد کو ٹھکانہ بنانے کی فضیلت
حدیث نمبر: 1503
نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لا يُوَطِّنُ الرَّجُلُ الْمَسَاجِدَ لِلصَّلاةِ إِلا تَبَشْبَشَ اللَّهُ بِهِ مِنْ حِينِ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ كَمَا يَتَبَشْبَشُ أَهْلُ الْغَائِبِ بِغَائِبِهِمْ إِذَا قَدِمَ عَلَيْهِمْ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص بھی مساجد کو نماز کے لئے اپنا ٹھکانہ بنا لیتا ہے تو اُس کے گھر سے نکلنے کے وقت اللہ تعالیٰ اُس سے اسی طرح خوش ہوتا ہے جس طرح غیر موجود شخص کی آمد پر اُس کے گھر والے خوش ہوتے ہیں ۔ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / كتاب الإمامة فى الصلاة وما فيها من السنن مختصر من كتاب المسند / حدیث: 1503
تخریج حدیث اسناده صحيح