کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: نماز کی طرف چل کر جانے سے نمازی کے اجر و ثواب کے لکھے جانے کا بیان
حدیث نمبر: 1497
نَا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ الْمُتَّهَمُ فِي رَأْيِهِ الثِّقَةُ فِي حَدِيثِهِ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ ثَابِتٍ ، وَالْوَلِيدُ بْنُ أَبِي ثَوْرٍ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عَلَى كُلٍّ مِنَ الإِنْسَانِ صَلاةٌ كُلَّ يَوْمٍ " ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ : هَذَا مِنْ أَشَدِّ مَا أَتَيْتَنَا بِهِ ، قَالَ : " أَمْرُكَ بِالْمَعْرُوفِ ، وَنَهْيُكَ عَنِ الْمُنْكَرِ صَلاةٌ ، وَحَمْلُكَ عَنِ الضَّعِيفِ صَلاةٌ ، وَإِنْحَاؤُكَ الْقَذَرَ عَنِ الطَّرِيقِ صَلاةٌ ، وَكُلُّ خُطْوَةٍ تَخْطُوهَا إِلَى الصَّلاةِ صَلاةٌ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” انسان کے ہر عضو پر ہر روز صدقہ واجب ہے ۔ “ لوگوں میں سے ایک شخص نے کہا کہ یہ سخت ترین حُکم ہے جو آپ نے ہمیں دیا ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تمہارا نیکی کا حُکم دینا اور بُرائی سے روکنا صدقہ ہے ۔ کمزور آدمی کا بو جھ اُٹھانا تیرے لئے صدقہ ہے ۔ تمہارا راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹانا صدقہ ہے ۔ اور ہر قدم جسے تم نماز کی طرف اُٹھاتے ہو وہ صدقہ ہے ۔ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / كتاب الإمامة فى الصلاة وما فيها من السنن مختصر من كتاب المسند / حدیث: 1497
تخریج حدیث اسناده ضعيف