کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: نماز کی طرف چل کر جانے سے نیکیوں کے لکھے جانے کا بیان
حدیث نمبر: 1492
نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي عُشَّانَةَ ، أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ يُحَدِّثُ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ قَالَ : " إِذَا تَطَهَّرَ الرَّجُلُ ، ثُمَّ مَرَّ إِلَى الْمَسْجِدِ يَرْعَى الصَّلاةَ ، كَتَبَ لَهُ كَاتِبُهُ ، أَوْ كَاتِبَاهُ ، بِكُلِّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا إِلَى الْمَسْجِدِ عَشْرَ حَسَنَاتٍ ، وَالْقَاعِدُ يَرْعَى لِلصَّلاةِ كَالْقَانِتِ ، وَيُكْتَبُ مِنَ الْمُصَلِّينَ ، مِنْ حَيْثُ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ حَتَّى يَرْجِعَ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب کوئی آدمی وضو کرکے نماز کا اہتمام کرتے ہوئے مسجد کی طرف جاتا ہے تو اُس کی نیکیاں لکھنے والا کاتب اُس کے مسجد کی طرف بڑھنے والے ہر قدم کے بدلے دس نیکیاں لکھ دیتا ہے ۔ اور بیٹھ کر نماز کا انتظار اور اہتمام کرنے والا شخص خشوع وخضوع کے ساتھ عبادت کرنے والے کی طرح ہے ۔ اُسے گھر سے نکلنے کے وقت سے لیکر واپس لوٹنے تک نمازیوں میں لکھا جاتا ہے ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / كتاب الإمامة فى الصلاة وما فيها من السنن مختصر من كتاب المسند / حدیث: 1492
تخریج حدیث اسناده صحيح