کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: نماز کے لئے با وضو ہوکر جانے سے گناہوں کی بخشش اور درجات کی بلندی کا بیان
حدیث نمبر: 1490
نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، ح وَحَدَّثَنَا الدَّوْرَقِيُّ ، وَسَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، قَالا : حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، وَقَالَ الدَّوْرَقِيُّ ، قَالَ : ثنا الأَعْمَشُ ، ح وَحَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، وَأَبُو مُوسَى ، قَالا : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، ح وَحَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ الْعَسْكَرِيُّ ، نَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنْ ذَكْوَانَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " صَلاةُ أَحَدِكُمْ فِي جَمَاعَةٍ تَزِيدُ عَلَى صَلاتِهِ وَحْدَهُ فِي بَيْتِهِ وَفِي سُوقِهِ بِبِضْعٍ وَعِشْرِينَ دَرَجَةً ، وَذَلِكَ أَنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّلاةِ لا يُرِيدُ غَيْرَهَا ، لَمْ يَخْطُ خُطْوَةً إِلا رَفَعَهُ اللَّهُ بِهَا دَرَجَةً ، وَحَطَّ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةً " ، هَذَا حَدِيثُ بُنْدَارٍ ، وَقَالَ أَبُو مُوسَى : أَوْ حَطَّ عَنْهُ ، وَقَالَ بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ ، وَسَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، وَالدَّوْرَقِيُّ : وَحَطَّ عَنْهُ ، وَقَالَ الدَّوْرَقِيُّ : حَتَّى يَدْخُلَ الْمَسْجِدَ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : ” تم میں سے کسی شخص کی جماعت کے ساتھ نماز ، اس کی اپنے گھر یا بازار میں اکیلے کی نماز سے پچیس سے زائد درجے فضیلت رکھتی ہے ۔ اور یہ اس لئے کہ تم میں سے کوئی شخص جب وضو کرتا ہے تو بہترین وضو کرتا ہے ۔ پھر وہ صرف نماز کے لئے گھر سے نکلتا ہے ، وہ جو قدم بھی اُٹھاتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اُس کا ایک درجہ بلند کرتا ہے ، اور ایک گناہ معاف فرما دیتا ہے ۔ “ یہ بندار کی حدیث ہے ابوموسیٰ کی روایت میں ہے کہ ” یا اس کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں ۔ جناب بشر بن خالد ، مسلم بن جنادہ اور الدورقی کی روایت میں ہے کہ ” اور اُس کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں ۔ “ کے الفاظ روایت کیے ہیں ۔ جناب الدورقی کی روایت میں ہے کہ ” حتّیٰ کہ وہ مسجد میں داخل ہو جاتاہے ۔ “