کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: نابینا افراد کو نماز باجماعت میں حاضر ہونے کے حُکم کا بیان ،
حدیث نمبر: Q1478
وَإِنْ خَافَ الْأَعْمَى هَوَامَّ اللَّيْلِ وَالسِّبَاعِ إِذَا شَهِدَ الْجَمَاعَةَ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
اگرچہ نابینا شخص نماز میں حاضر ہونے کے لئے رات کے کیڑوں مکوڑوں اور درندوں سے خوف کھاتا ہو
حدیث نمبر: 1478
نَا عَلِيُّ بْنُ سَهْلٍ الرَّمْلِيُّ بِخَبَرٍ غَرِيبٍ ، نَا زَيْدُ بْنُ أَبِي الزَّرْقَاءِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ الْمَدِينَةَ كَثِيرَةُ الْهَوَامِّ وَالسِّبَاعِ ، قَالَ : " تَسْمَعُ حَيَّ عَلَى الصَّلاةِ ، حَيَّ عَلَى الْفَلاحِ ؟ " قُلْتُ : نَعَمْ . قَالَ : " فَحَيَّ هَلا "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اُنہوں نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول ، بلاشبہ مدینہ منوّرہ میں زہریلے کیڑے مکوڑے اور درندے بکثرت ہیں ( تو کیا مجھے جماعت چھوڑنے کی رخصت ہے ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : ” کیا تم « حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ » اور « حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ » ( آؤ نماز کی طرف ، دوڑو کامیابی کی طرف ) کی آواز سنتے ہو ؟ “ میں نے جواب دیا کہ جی ہاں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تو پھر( نماز باجماعت میں ) حاضرہوا کرو ۔ “