کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: ایک ہی دن میں عید اور جمعہ کا جمع ہونا ،
حدیث نمبر: Q1463
وَصَلَاةِ الْإِمَامِ بِالنَّاسِ الْعِيدَ ثُمَّ الْجُمُعَةَ، وَإِبَاحَةِ الْقِرَاءَةِ فِيهِمَا جَمِيعًا بِسُورَتَيْنِ بِأَعْيَانِهِمَا
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
اور امام کا لوگوں کو پہلے عید کی نماز پھر نماز جمعہ پڑھانے کا بیان ، ان دونوں نمازوں میں ایک ہی قسم کی دو سورتیں پڑھنا جائز ہے
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صلاة العيدين، الفطر والأضحى، وما يحتاج فيهما من السنن / حدیث: Q1463
حدیث نمبر: 1463
نَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ : أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " يَقْرَأُ فِي الْعِيدَيْنِ ، وَقَالَ مَرَّةً : فِي الْعِيدِ بِـ : سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى وَ هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ ، فَإِنْ وَافَقَ ذَلِكَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَرَأَ بِهِمَا "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عیدین کی نمازوں میں ، ایک بار فرمایا : ” عید میں سورة الأعلى « سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى » اور سورة الغاشية « هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ » پڑھا کرتے تھے ۔ اور اگر عید جمعہ کے دن آجاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں نمازوں میں یہی سورتیں پڑھتے ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صلاة العيدين، الفطر والأضحى، وما يحتاج فيهما من السنن / حدیث: 1463
تخریج حدیث صحيح مسلم