کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: خطبے میں دعا کرتے وقت منبر پر شہادت کی انگلی سے خطیب کے اشارہ کرنے اور اس کے ساتھ اشارہ کرتے ہوئے اُسے حرکت دینے کا بیان
حدیث نمبر: 1450
نَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ ، نَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاوِيَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذُبَابٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " شَاهِرًا يَدَيْهِ قَطُّ يَدْعُو عَلَى مِنْبَرِهِ وَلا عَلَى غَيْرِهِ ، وَلَكِنْ رَأَيْتُهُ يَقُولُ هَكَذَا : وَأَشَارَ بِأُصْبُعِهِ السَّبَّابَةِ يُحَرِّكُهَا " . قَالَ أَبُو بَكْرٍ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُعَاوِيَةَ هَذَا أَبُو الْحُوَيْرِثِ مَدَنِيٌّ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے منبر پر یا منبر کے علاوہ دعا کرتے وقت اپنے دونوں ہاتھوں کو بلند کرتے ہوئے نہیں دیکھا لیکن میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے ، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگشت شہادت کو حرکت دے کر اشارہ کیا ۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عبدالرحمان بن معاویہ سے مراد ابوالحویرث مدنی ہے ۔