کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: عید الفطر والے دن عیدگاہ کی طرف جانے سے پہلے کچھ کھالینے اور عیدالاضحٰی والے دن واپس آنے تک کچھ نہ کھانے کا بیان تاکہ اگر اُس نے قربانی کرنی ہوتو اپنی قربانی کا گوشت کھائے
حدیث نمبر: 1426
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نَا أَبُو عَاصِمٍ ، حَدَّثَنَا ثَوَابُ بْنُ عُتْبَةَ ، نَا ابْنُ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كَانَ لا يَخْرُجُ يَوْمَ الْفِطْرِ حَتَّى يَطْعَمَ ، وَلا يَطْعَمُ يَوْمَ النَّحْرِ حَتَّى يَذْبَحَ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر والے دن کچھ نہ کچھ کھائے بغیر ( عید گاہ ) نہیں جاتے تھے ۔ اور عید الاضحیٰ والے دن قربانی کرنے تک کچھ نہیں کھاتے تھے ۔