کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: امام کا دوسری مرتبہ نماز استسقاء کے لئے نہ نکلنے کا بیان جبکہ پہلی مرتبہ دعا کرنے کے بعد بارش نازل ہوچکی ہو
حدیث نمبر: 1424
نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نَا أَبُو الْيَمَانِ ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أَخْبَرَنِي عَبَّادُ بْنُ تَمِيمٍ ، أَنَّ عَمَّهُ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَهُ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ بِالنَّاسِ إِلَى الْمُصَلَّى يَسْتَسْقِي لَهُمْ ، فَقَامَ فَدَعَا قَائِمًا ، ثُمَّ تَوَجَّهَ قِبَلَ الْقِبْلَةِ وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ فَأُسْقُوا " . قَالَ أَبُو بَكْرٍ : لَيْسَ فِي شَيْءٍ مِنَ الأَخْبَارِ أَعْلَمُهُ " فَأُسْقُوا " إِلا فِي خَبَرِ شُعَيْبِ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت عباد بن تمیم اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں جو صحابی ہیں ، وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو لیکر عید گاہ کی طرف بارش کی دعا کرنے کے لئے گئے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر دعا کی پھر قبلہ رُخ ہوئے اور اپنی چادر کو اُلٹایا تو لوگوں کو بارش عطا کردی گئی ۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ شعیب بن ابی حمزہ کی روایت کے سوا میرے علم کے مطابق کسی اور روایت میں” فاسقوا “ ( انہیں بارش دے دی گئی ) کے الفاظ نہیں ہیں ۔