کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: دعائے استسقاء میں دونوں ہاتھ اُٹھانے کی کیفیت کا بیان
حدیث نمبر: 1412
نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اسْتَسْقَى هَكَذَا ، وَمَدَّ يَدَيْهِ ، وَجَعَلَ بَاطِنَهَا مَا يَلِي الأَرْضَ حَتَّى رَأَيْتُ بَيَاضَ إِبْطَيْهِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعائے استسقاء اس طرح کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ پھیلائے ، اور اُن کی ہتھیلیاں زمین کی طرف کیں حتّیٰ کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی دیکھی ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صلاة الاستسقاء وما فيها من السنن / حدیث: 1412
تخریج حدیث صحيح مسلم
حدیث نمبر: 1413
نَا الْحَسَنُ بْنُ قَزْعَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ بَرَكَةَ وَهُوَ أَبُو الْوَلِيدِ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : " رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَادًّا يَدَيْهِ حَتَّى رَأَيْتُ بَيَاضَ إِبْطَيْهِ " . قَالَ سُلَيْمَانُ : ظَنَنْتُهُ يَدْعُو فِي الاسْتِسْقَاءِ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ( اس قدر ) ہاتھ پھیلاتے ہوئے دیکھا کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی دیکھ لی ۔ جناب سلیمان کی روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ میرا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم استسقاء کے لئے دعا مانگ رہے تھے ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صلاة الاستسقاء وما فيها من السنن / حدیث: 1413
تخریج حدیث اسناده جيد