کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: امام کا لوگوں کو ساتھ لے کر نماز استسقاء کے لئے نکلنے کا بیان
حدیث نمبر: 1410
نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ ، عَنْ عَمِّهِ ، قَالَ : " خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالنَّاسِ يَسْتَسْقِي فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ وَجَهَرَ بِالْقِرَاءَةِ ، وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ ، وَرَفَعَ يَدَيْهِ ، وَاسْتَسْقَى ، وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب عباد بن تمیم اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو لیکر بارش طلب کرنے کے لئے نکلے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُنہیں دو رکعات پڑھائیں اور بلند آواز سے قراءت کی ، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر کو اُلٹایا ، اور اپنے دونوں ہاتھ بلند کرکے بارش کی دعا کی اور قبلہ رخ ہوئے ۔