کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: نماز کسوف میں طویل سجدے کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1389
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں ایک دن سورج گرہن لگا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھنے کے لئے کھڑے ہوئے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( اتنا طویل ) قیام کیا کہ گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع نہیں کرنا چاہتے تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کیا حتّیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع سے سراُٹھانا نہیں چاہتے تھے ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر مبارک اُٹھایا تو ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم اتنی دیر کھڑے رہے گویا ) آپ سجدہ نہیں کرنا چاہتے ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا تو آپ گویا سر اُٹھانا ہی نہیں چاہتے تھے ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر مبارک اُٹھایا تو آپ ( دیر تک بیٹھے رہے ) سجدہ کرنا ہی نہ چاہتے تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا تو گویا آپ سرمبارک اُٹھانا ہی نہیں چاہتے تھے ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صلاة الكسوف / حدیث: 1389
تخریج حدیث تقدم ۔۔۔