کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: گرہن کے وقت دعا ، تسبیح ، تکبیر اور تحمید پڑھتے وقت ہاتھ اُٹھانے کا بیان
حدیث نمبر: 1373
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبدالرحمان بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں اپنے تیروں کے ساتھ تیراندازی کی مشق کررہا تھا ، اچانک سورج کو گرہن لگ گیا میں نے تیر پھینک دیے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف چل پڑا ، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچا تو آپ کھڑے ہوئے تھے ، اپنے دونوں ہاتھ بلند کرکے ، تسبیح ، تکبیر تحمید اور دعا کر رہے تھے حتیٰ کہ گرہن دور ہوگیا ، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو سورتیں پڑھ کر دو رکعات پڑھائیں ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صلاة الكسوف / حدیث: 1373
تخریج حدیث صحيح مسلم