کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: نماز خوف کی کیفیت کا بیان ،
حدیث نمبر: Q1350
وَالْخَوْفُ أَقَلُّ مِمَّا ذَكَرْنَا، إِذَا كَانَ الْعَدُوُّ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ، وَافْتِتَاحِ كِلْتَا الطَّائِفَتَيْنِ الصَّلَاةَ مَعَ الْإِمَامِ وَرُكُوعِهِمَا مَعَ الْإِمَامِ مَعًا .
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
اور خوف اس سے کم ہو جتنا ہم نے بیان کیا ہے ، جبکہ دشمن مسلمانوں اور قبلہ شریف کے درمیان صف آراء ہو- دونوں گروہوں کے ساتھ نماز شروع کرنے اور امام کے ساتھ رکوع کرنے کا بیان
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صلاة الخوف / حدیث: Q1350
حدیث نمبر: 1350
نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَهَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ابْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " صَلَّى بِأَصْحَابِهِ صَلاةَ الْخَوْفِ فَرَكَعَ بِهِمْ جَمِيعًا ، ثُمَّ سَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَالصَّفُّ الَّذِينَ يَلُونَهُ وَالآخَرُونَ قِيَامٌ حَتَّى إِذَا نَهَضَ سَجَدَ أُولَئِكَ بِأَنْفُسِهِمْ سَجْدَتَيْنِ ، ثُمَّ تَأَخَّرَ الصَّفُّ الْمُقَدَّمُ حَتَّى قَامُوا مَعَ أُولَئِكَ ، وَتَخَلَّلَ أُولَئِكَ حَتَّى قَامُوا مَقَامَ الصَّفِّ الْمُقَدَّمِ ، رَكَعَ بِهِمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمِيعًا ، ثُمَّ سَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالصَّفُّ الَّذِينَ يَلُونَهُ ، فَلَمَّا رَفَعُوا رُءُوسَهُمْ سَجَدَ أُولَئِكَ سَجْدَتَيْنِ ، كُلُّهُمْ قَدْ رَكَعَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَسَجَدُوا بِأَنْفُسِهِمْ سَجْدَتَيْنِ ، وَكَانَ الْعَدُوُّ مِمَّا يَلِي الْقِبْلَةَ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کرام کو نماز خوف پڑھائی تو اُن سب کے ساتھ رکوع کیا ، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے قریب والی صف نے سجدہ کیا جبکہ دوسری صف کھڑی رہی ۔ حتیٰ کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ( اور پہلی صف والے ) اُٹھ گئے تو دوسری صف والوں نے خود ہی دوسجدے کرلئے پھر پہلی صف والے پیچھے ہٹ کر اُن کے ساتھ کھڑے ہو گئے اور وہ اُن کے درمیان سے نکل کر پہلی صف میں آکر کھڑے ہو گئے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سب کے ساتھ ( دوسرا ) رکوع کیا ۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے قریبی صف والوں نے سجدے کیے ۔ پھر جب اُن لوگوں نے سجدے سے اپنے سر اُٹھا لیے تو پچھلی صف والوں نے بھی سجدے کیے ۔ اس طرح سب لوگوں نے رکوع نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کیے اور دو سجدے خود بخود کرلیے ۔ اور دشمن قبلہ کی جانب صف آراء تھا ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صلاة الخوف / حدیث: 1350
تخریج حدیث اسناده صحيح