کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: مسجد حرام اور دیگر مساجد میں اہل ذمہ اور مشرکوں کے غلاموں کا داخل ہونا جائز ہے
حدیث نمبر: 1329
نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى : إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ فَلا يَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ بَعْدَ عَامِهِمْ هَذَا سورة التوبة آية 28 قَالَ : " إِلا أَنْ يَكُونَ عَبْدًا أَوْ أَحَدًا مِنْ أَهْلِ الذِّمَّةِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب ابوزبیر بیان کرتے ہیں کہ اُنہوں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو اللہ تعالیٰ کے اس فرمان « إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ فَلَا يَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ بَعْدَ عَامِهِمْ هَٰذَا » [ سورۃ التوبه : 28 ] ” بلاشبہ مشرکین پلید ہیں ، لہٰذا وہ اس سال کے بعد مسجد حرام کے قریب نہ آئیں “ کی تفسیر کرتے ہوئے سنا ، اُنہوں نے فرمایا ، مگر یہ کہ وہ غلام ہو یا اہل ذمہ کا کوئی فرد ہو ( تو وہ مسجد حرام میں داخل ہو سکتا ہے ۔ )