کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: مسجد حرام ( بیت اللہ ) کے علاوہ مسجد میں مشرکوں کو ٹھہرانا جائز ہے
حدیث نمبر: Q1328
إِذَا كَانَ ذَلِكَ أَرْجَا لِإِسْلَامِهِمْ وَأَرَقَّ لِقُلُوبِهِمْ إِذَا سَمِعُوا الْقُرْآنَ وَالذِّكْرَ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: {فَلَا يَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ بَعْدَ عَامِهِمْ هَذَا} [التوبة: ٢٨] 
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جبکہ یہ چیز قرآن مجید اور ذکرِ الہٰی سننے کے بعد ان کے اسلام لانے کی امید دلائے اور ان کے دلوں کو خوب نرم کرنے کا باعث بن سکتی ہو ۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے « فَلَا يَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ بَعْدَ عَامِهِمْ هَٰذَا » [ سورة التوبة : 28 ] ” ایمان والو ، مشرک تو ہیں ہی پلید ، لہٰذا وہ اس برس کے بعد مسجد حرام کے قریب نہ آنے پائیں ۔ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الأفعال المباحة فى المسجد غير الصلاة وذكر الله / حدیث: Q1328
حدیث نمبر: 1328
نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، ح وَحَدَّثَنَا الزَّعْفَرَانِيُّ ، نَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَالا : حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ " أَنَّ وَفْدَ ثَقِيفٍ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَنْزَلَهُمُ الْمَسْجِدَ حَتَّى يَكُونَ أَرَقَّ لِقُلُوبِهِمْ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ثقیف قبیلہ کا ایک وفد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کو مسجد نبوی میں ٹھہرایا تاکہ یہ چیز اُن کے دلوں کو خوب نرم کر دے ( اور وہ اسلام قبول کرلیں ۔ )
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الأفعال المباحة فى المسجد غير الصلاة وذكر الله / حدیث: 1328
تخریج حدیث اسناده ضعيف