کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: جنبی شخص اور حائضہ عورت کا مسجد میں بیٹھنا منع ہے
حدیث نمبر: 1327
نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ ، نَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، حَدَّثَنَا الأَفْلَتُ بْنُ خَلِيفَةَ ، حَدَّثَتْنِي جَسْرَةُ بِنْتُ دَجَاجَةَ ، قَالَتْ : سَمِعْتُ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَوُجُوهُ بُيُوتِ أَصْحَابِهِ شَارِعَةٌ فِي الْمَسْجِدِ ، فَقَالَ : " وَجِّهُوا هَذِهِ الْبُيُوتَ عَنِ الْمَسْجِدِ " ، ثُمَّ دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَصْنَعِ الْقَوْمُ شَيْئًا رَجَاءَ أَنْ يَنْزِلَ لَهُمْ فِي ذَلِكَ رُخْصَةٌ ، فَخَرَجَ عَلَيْهِمْ بَعْدُ ، فَقَالَ : " وَجِّهُوا هَذِهِ الْبُيُوتَ عَنِ الْمَسْجِدِ ؛ فَإِنِّي لا أُحِلُّ الْمَسْجِدَ لِحَائِضٍ وَلا جُنُبٍ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام کے گھروں کے رُخ مسجد کی طرف تھے ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ان گھروں کے رُخ مسجد کی طرف تبدیل کردو ۔ “ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے تو صحابہ رضی اللہ عنہم نے ابھی تک کچھ تبدیلی نہیں کی تھی ۔ اس امید پر کہ اس سلسلے میں اُن کے لئے رخصت نازل ہو جائے گی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا : ” ان گھروں کے دروازے مسجد سے ( دوسری طرف ) موڑ دو ، بیشک میں جنبی شخص اور حائضہ عورت کے لئے مسجد کو حلال قرار نہیں دیتا ۔ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب فضائل المساجد وبنائها وتعظيمها / حدیث: 1327
تخریج حدیث اسناده ضعيف