کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: مسجد میں تُھوک کراُسے دبانے کے حُکم کا بیان تاکہ وہ تُھوکنے کا کفارہ بن جائے
حدیث نمبر: 1309
نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، وَحَدَّثَنَا الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، أَخْبَرَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، ح وَحَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، نَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ يَزِيدَ الْوَاسِطِيَّ ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ ، وَشُعْبَةَ ، ح وَحَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامٍ جَمِيعًا ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الْبُزَاقُ فِي الْمَسْجِدِ خَطِيئَةٌ ، وَكَفَّارَتُهَا دَفْنُهَا " وَفِي خَبَرِ ابْنِ عُلَيَّةَ ، وَوَكِيعٍ ، قَالَ : " التَّفْلُ فِي الْمَسْجِدِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”مسجد میں تُھوکنا گناہ ہے اور اس کا کفّارہ اسے دفن کرنا ہے ـ“ جناب ابن علیہ اور وکیع کی روایت میں ” اَلْبُزَاقُ “ کی جگہ ” التَّفْلُ “ کے الفاظ ہیں ـ معنی ایک ہی ہیں یعنی ” تُھوکنا “ ۔