کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: مساجد کو خوشبو سے معطر کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1295
نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ عَسْكَرٍ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " حَتَّهَا بِيَدِهِ ، يَعْنِي النُّخَامَةَ أَوِ الْبُزَاقَ ، ثُمَّ لَطَّخَهَا بِالزَّعْفَرَانِ ، دَعَا بِهِ " . قَالَ : فَلِذَلِكَ صُنِعَ الزَّعْفَرَانُ فِي الْمَسَاجِدِ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ مبارک سے بلغم یا تُھوک کو رگڑ کر صاف کر دیا پھر اُس پر زعفران منگوا کر اُس کی لیپ کردی ۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں ، اس لئے مساجد میں زعفران لگایا جاتا ہے ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب فضائل المساجد وبنائها وتعظيمها / حدیث: 1295
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: اسناده صحيح
حدیث نمبر: 1296
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کے قبلہ رخ ناک کی ریزش لگی دیکھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک (غصّے کی وجہ سے ) سرخ ہوگیا ، تو ایک انصاری عورت آئی ، اُس نے اس گندگی کو کھرچ کر صاف کردیا ، اور اس کی جگہ پر زعفران سے بنی خوشبو لگا دی ۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ کتنا بہترین کام ہے ۔ “ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ یہ حدیث نہایت غریب ہے ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب فضائل المساجد وبنائها وتعظيمها / حدیث: 1296
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: اسناده جيد