کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: زمین پر تعمیر کی گئی پہلی اور دوسری مسجد کی تعمیر کا بیان اور پہلی اور دوسری مسجد کی تعمیر کی درمیانی مدت اور وقفے کا بیان
حدیث نمبر: 1290
نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا جَرِيرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، قَالَ : كُنْتُ أَنَا وَأَبِي نَجْلِسُ فِي الطَّرِيقِ فَيَعْرِضُ عَلَيَّ الْقُرْآنَ ، وَأَعْرِضُ عَلَيْهِ ، قَالَ : فَقَرَأَ السَّجْدَةَ فَسَجَدَ ، فَقُلْتُ لَهُ : أَتَسْجُدُ فِي الطَّرِيقِ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ ، يَقُولُ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقُلْتُ : أَيُّ مَسْجِدٍ وُضِعَ فِي الأَرْضِ أَوَّلُ ؟ قَالَ : " مَسْجِدُ الْحَرَامِ " ، قَالَ : قُلْتُ : ثُمَّ أَيُّ ؟ قَالَ : " ثُمَّ الْمَسْجِدُ الأَقْصَى " ، قَالَ : قُلْتُ : ثُمَّ أَيُّ ؟ قَالَ : " ثُمَّ الْمَسْجِدُ الأَقْصَى " ، قَالَ : قُلْتُ : كَمْ كَانَ بَيْنَهُمَا ؟ قَالَ : " أَرْبَعُونَ سَنَةً " ، ثُمَّ قَالَ : " أَيْنَمَا أَدْرَكَتْكَ الصَّلاةَ فَصَلِّ فَهُوَ مَسْجِدٌ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب ابراہیم تیمی بیان کرتے ہیں کہ میں اور میرے والد بزرگوار راستے میں بیٹھ کر قرآن مجید کا دور کیا کرتے تھے ، کہتے ہیں کہ ( ایک دفعہ ) اُنہوں نے سجدہ والی آیت تلاوت کی تو سجدہ بھی کیا ۔ میں نے اُن سے عرض کی ، کیا آپ راستے میں سجدہ کرتے ہیں ؟ اُنہوں نے فرمایا کہ ہاں ، میں نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا ، روئے زمین پر سب سے پہلے کونسی مسجد بنائی گئی تھی ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مسجد حرام ( بیت اللہ ) ۔ میں نے پوچھا کہ پھر کونسی ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” پھر مسجد اقصٰی “ میں نے دریافت کیا ، ان دونوں کے درمیان کتنا عرصہ تھا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” چالیس سال ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تمہیں جہاں نماز کا وقت ہو جائے ( وہیں ) تم نماز پڑھ لو ، وہی مسجد ہے ۔ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب فضائل المساجد وبنائها وتعظيمها / حدیث: 1290
تخریج حدیث تقدم ۔۔۔