کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: سفر میں سوار ہونے کی حالت میں نماز اشارے کے ساتھ پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 1269
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ یہ آیت نازل ہوئی « فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ » [ سورة البقرة : 115 ] ” پس تم جدھر بھی مُنہ کرو گے وہیں اللہ کا چہرہ ہے ۔ “ کہ تم سفر میں نماز پڑھ لو ، تمہاری سواری تمہیں لیکر جس طرف چاہے مُنہ کرلے ۔ ( لہٰذا ) جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکّہ مکرّمہ سے مدینہ منوّرہ کی طرف واپس ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر اپنے سر کے ساتھ اشارہ کرتے ہوئے نفل نماز پڑھ رہے تھے ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صلاة التطوع فى السفر على الدواب / حدیث: 1269
تخریج حدیث تقدم ۔۔۔