کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: سفر میں گدھوں پر نماز پڑھنا جائز ہے ،
حدیث نمبر: Q1268
وَيَخْطِرُ بِبَالِي فِي هَذَا الْخَبَرِ دَلَالَةٌ عَلَى أَنَّ الْحِمَارَ لَيْسَ بِنَجَسٍ وَإِنْ كَانَ لَا يُؤْكَلُ لَحْمُهُ إِذِ الصَّلَاةُ عَلَى النَّجِسِ غَيْرُ جَائِزٍ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
اس حدیث کے بارے میں میرے دل میں یہ خیال آرہا ہے کہ گدھا ناپاک نہیں ہے اگرچہ اس کا گوشت نہیں کھایا جاتا ، کیونکہ ناپاک چیز پر نماز پڑھنا جائز نہیں ہے
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صلاة التطوع فى السفر على الدواب / حدیث: Q1268
حدیث نمبر: 1268
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ يَحْيَى ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ يَسَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُصَلِّي عَلَى حِمَارٍ ، أَوْ عَلَى حِمَارَةٍ ، وَهُوَ مُتَوَجِّهٌ نَحْوَ خَيْبَرَ " يَعْنِي التَّطَوُّعَ . قَالَ أَبُو بَكْرٍ : هَذَا مُحَمَّدُ بْنُ دِينَارٍ الطَّاحِيُّ الْبَصْرِيُّ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک گدھے یا گدھی پر نفل نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک خیبر کی طرف تھا ۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ یہ محمد بن دینار ، الطاحی البصری ہیں ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صلاة التطوع فى السفر على الدواب / حدیث: 1268