کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: ان علماء کے قول کے خلاف دلیل کا بیان جو کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سواری پر نفل نماز صرف اس وقت پڑھی ہے جب آپ کی سواری قبلہ رخ چل رہی ہوتی تھی
حدیث نمبر: 1266
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ الدِّرْهَمِيُّ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى الْبِسْطَامِيُّ ، قَالا : حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ مُتَوَجِّهًا إِلَى تَبُوكَ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی سواری پر تبوک کی طرف مُنہ کر کے نماز پڑھتے دیکھا ہے ۔
حدیث نمبر: 1267
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، نَا يَحْيَى ، نَا عَبْدُ الْمَلِكِ وَهُوَ ابْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ مُتَوَجِّهًا مِنْ مَكَّةَ ، فَنَزَلَتْ : أَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر مکّہ مکرّمہ سے ( مدینہ منوّرہ کی طرف ) مُنہ کر کے نماز پڑھا کرتے تھے ۔ تو یہ آیت نازل ہوئی « فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ » [ سورة البقرة : 115 ] ” تم جس طرف بھی مُنہ کرو گے وہیں اللہ کا چہرہ ہے ۔ “