کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: سفر میں سواری پر نفل نماز پڑھنا جائز ہے خواہ سواری کا منہ سوار سمیت جدھر بھی ہو
حدیث نمبر: 1264
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالا : حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُصَلِّي حَيْثُ تَوَجَّهَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ " . وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ : يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ حَيْثُ تَوَجَّهَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ . وَقَالا : وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُ ذَلِكَ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھا کرتے تھے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری آپ کو لیکر جس طرف بھی مُنہ کر لیتی ۔ جناب عبداللہ بن سعید کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر نماز پڑھتے رہے ، خواہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری آپ کو لیکر جدھر بھی مُنہ کر لیتی ۔ جناب ابوکریب اور عبداللہ بن سعید کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی اسی طرح نماز ادا کرتے تھے ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صلاة التطوع فى السفر على الدواب / حدیث: 1264
تخریج حدیث صحيح مسلم
حدیث نمبر: 1265
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى ، نَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ حَيْثُ تَوَجَّهَتْ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی سواری پر نماز پڑھتے دیکھا ہے ، اُس کا مُنہ جدھر بھی ہوتا ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صلاة التطوع فى السفر على الدواب / حدیث: 1265
تخریج حدیث صحيح بخاري