کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: نفل نماز بیٹھ کر ادا کرنے والے کا اجر و ثواب کھڑے ہوکر پڑھنے والے سے کم ہوجانے کا بیان
حدیث نمبر: 1236
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، نَا أَبُو خَالِدٍ ، أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْمُكْتِبُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَلاةِ الرَّجُلِ قَاعِدًا ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " صَلاةُ الْقَائِمِ أَفْضَلُ وَصَلاةُ الْقَاعِدِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ صَلاةِ الْقَائِمِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے آدمی کے بیٹھ کر نماز پڑھنے کے متعلق پوچھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کھڑے ہو کر نماز پڑھنا افضل ہے اور بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کا اجر و ثواب کھڑے ہو کر نماز پڑھنے والے سے نصف ہے ۔ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صلاة التطوع قاعدا / حدیث: 1236
تخریج حدیث صحيح بخاري