کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: نماز مغرب اور عشاء کے درمیان نفل نماز کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 1194
حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو الرَّبَالِيُّ ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، أَخْبَرَنِي إِسْرَائِيلُ بْنُ يُونُسَ ، عَنْ مَيْسَرَةَ بْنِ حَبِيبٍ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ " أَنَّهُ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَغْرِبَ ، ثُمَّ صَلَّى حَتَّى صَلَّى الْعِشَاءُ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھی ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نفل نماز ادا کرتے رہے حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز پڑھی ۔ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صلاة التطوع قبل الصلوات المكتوبات وبعدهن / حدیث: 1194
تخریج حدیث اسناده صحيح
حدیث نمبر: 1195
قَالَ أَبُو بَكْرٍ : وَرَوَاهُ عُمَرُ بْنُ أَبِي خَثْعَمٍ الْيَمَامِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ صَلَّى سِتَّ رَكَعَاتٍ بَعْدَ الْمَغْرِبِ لا يَتَكَلَّمُ بَيْنَهُنَّ بِشَيْءٍ إِلا بِذِكْرِ اللَّهِ عُدِلْنَ لَهُ بِعِبَادَةِ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ سَنَةً " . حَدَّثَنَاهُ أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي خَثْعَمٍ الْيَمَامِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، ح وَثناهُ حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو الرَّبَالِيُّ ، نَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ أَبِي خَثْعَمٍ الْيَمَامِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، غَيْرَ أَنَّ الرَّبَالِيَّ ، قَالَ : لا يَتَكَلَّمُ بَيْنَهُمَا بِسُوءٍ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس شخص نے نماز مغرب کے بعد چھ رکعات نماز نفل پڑھی ، ان کے درمیان ذکر الہٰی کے سوا کوئی بات چیت نہ کی تو یہ رکعات اُس کے لئے بارہ سال کی عبادت کے برابر ہوجائیں گی ۔ جناب الربالی کی روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ ” ان کے درمیان کوئی بری بات کیے بغیر نماز پڑھے ۔ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صلاة التطوع قبل الصلوات المكتوبات وبعدهن / حدیث: 1195
تخریج حدیث اسناده ضعيف