کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: نماز تہجّد اور دیگر نمازوں میں طویل قیام کی فضیلت کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1154
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا جَرِيرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، قَالا : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ : " صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي حَدِيثِ الثَّوْرِيِّ : ذَاتَ لَيْلَةٍ ، وَقَالُوا : فَأَطَالَ حَتَّى هَمَمْتُ بِأَمْرِ سَوْءٍ " ، قِيلَ : وَمَا هَمَمْتُ ؟ قَالَ : " هَمَمْتُ أَنْ أَجْلِسَ وَأَدَعَهُ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک رات میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لمبا قیام کیا ( اور طویل قراءت کی ) حتیٰ کہ میں نے ایک بُرے کام کا ارادہ کرلیا ۔ اُن سے عرض کی گئی کہ آپ نے کیا ارادہ کیا تھا ؟ فرمایا کہ میں نے ارادہ کیا کہ میں بیٹھ جاؤں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ چھوڑ دوں ۔
حدیث نمبر: 1155
حَدَّثَنَا أَبُو هَاشِمٍ زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، وَيَعْلَى ، قَالا : حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، ح وَحَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، ح وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بِسْطَامٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحَنَفِيُّ ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ ، قَالَ : وَحَدَّثَنِي الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَيُّ الصَّلاةِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : " طُولُ الْقُنُوتِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ کونسی نماز اٖفضل و اعلیٰ ہے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” لمبے اور طویل قیام والی ۔ “