کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: قیام اللیل کی ترغیب کا بیان کیونکہ یہ نیک لوگوں کی عادت ، اللہ عزوجل کی قربت کے حصول کا ذریعہ ، برائیوں کا کفارہ اور گناہوں سے روکتا ہے
حدیث نمبر: 1135
نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ عَسْكَرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ، وَحَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى ابْنِ أَبَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلانِيِّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " عَلَيْكُمْ بِقِيَامِ اللَّيْلِ فَإِنَّهُ دَأْبُ الصَّالِحِينَ قَبْلَكُمْ ، وَهُوَ قُرْبَةٌ لَكُمْ إِلَى رَبِّكُمْ ، وَمُكَفِّرَةٌ لِلسَّيِّئَاتِ ، وَمَنْهَاةٌ عَنِ الإِثْمِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” رات کو قیام کیا کرو کیونکہ یہ تم سے پہلے نیک لوگوں کی عادت ہے ، تمہارے لئے تمہارے رب کی قربت کے حصول کا ذریعہ ، برائیوں کا کفارہ اور گناہوں سے منع کرتا ہے ۔ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صلاة التطوع بالليل / حدیث: 1135
تخریج حدیث حسن