کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: نمازِ فجر کی دو سنّتوں کی ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے علاوہ ایک آیت کی تلاوت کرنا جائز ہے
حدیث نمبر: 1115
ضِدَّ قَوْلِ مَنْ زَعَمَ أَنَّهُ لَا يُجْزِئُ أَنْ يَقْرَأَ فِي رَكْعَةٍ وَاحِدَةٍ مِنَ التَّطَوُّعِ بِأَقَلَّ مِنْ ثَلَاثِ آيَاتٍ سِوَى الْفَاتِحَةِ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
اس شخص کے دعوے کے برخلاف جو کہتا ہے کہ نفل نماز کی ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے علاوہ تین آیات سے کم تلاوت کافی نہیں ہوگی
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الركعتين قبل الفجر وما فيها من السنن / حدیث: 1115
حدیث نمبر: 1115
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر فجر کی دو رکعات ( سنّت ) میں یہ آیت ( آخر تک ) تلاوت فرماتے تھے : « قُولُوا آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْنَا وَمَا أُنزِلَ إِلَىٰ إِبْرَاهِيمَ » ” تم کہو ، ہم اللہ پر ایمان لائے ، اور اس پر جو ہماری طرف نازل کیا گیا ہے اور جو ابراہیم پر نازل کیا گیا “ آخر آیت تک [ سوره البقرۃ : 136 ] اور دوسری رکعت میں یہ آیت پڑھتے « قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ تَعَالَوْا إِلَىٰ كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ ۔ ۔ ۔ اشْهَدُوا بِأَنَّا مُسْلِمُونَ » [ سورة آل عمران : 64 ] ” آپ کہہ دیجیے ، اے اہل کتاب ایسی بات کی طرف آؤ جو ہمارے اور تمہارے درمیان برابر ہے ۔ ۔ ۔ ۔ اس بات کے گواہ رہو کہ بیشک ہم اللہ کے فرمانبردار ہیں ۔ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الركعتين قبل الفجر وما فيها من السنن / حدیث: 1115
تخریج حدیث صحيح مسلم