کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: نماز فجر سے پہلے کی دو رکعتوں میں « قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ » اور « قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ » پڑھنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 1114
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ الأَزْرَقُ ، حَدَّثَنَا الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّهْرِ ، وَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْعَصْرِ ، لا يَدَعُهُمَا قَالَتْ : وَكَانَ يَقُولُ : " نِعْمَتِ السُّورَتَانِ يُقْرَأُ بِهِمَا فِي رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ : قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ، وَ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر سے پہلے چار رکعات سنّت پڑھتے تھے - اور نماز عصر سے پہلے دو رکعات پڑھتے تھے ، انہیں کبھی نہیں چھوڑتے تھے - نیز یہ بھی بیان کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے : ”وہ بہترین سورتیں جو فجر سے پہلے کی دو رکعات میں پڑھی جاتی ہیں « قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ » اور « قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ » ہیں ۔ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الركعتين قبل الفجر وما فيها من السنن / حدیث: 1114
تخریج حدیث اسناده صحيح