کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: نبی مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے نماز فجر سے پہلے دو رکعت ادا کرنے میں جلدی کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1108
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، حَدَّثَنَا حَفْصٌ يَعْنِي ابْنَ غِيَاثٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى شَيْءٍ مِنَ الْخَيْرِ أَسْرَعُ مِنْهُ إِلَى الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ ، وَلا إِلَى غَنِيمَةٍ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی بھی خیر ( بھلائی کے کام ) میں اور غنیمت کے مال ( کی تقسیم ) میں اتنی جلدی کرتے نہیں دیکھا ۔ جتنی جلدی آپ صلی اللہ علیہ وسلم فجر سے پہلی دو رکعات کی ادائیگی میں کرتے تھے ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الركعتين قبل الفجر وما فيها من السنن / حدیث: 1108
تخریج حدیث صحيح مسلم