کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: اس حدیث کا بیان جو یہ تفسیر کرتی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب پانچ رکعات وتر ادا کرتے تو آپ صرف پانچویں رکعت میں (تشہد) بیٹھتے
حدیث نمبر: 1077
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ هِشَامٍ ، أَخْبَرَنِي أَبِي ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ ثَلاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً يُوتِرُ مِنْهَا بِخَمْسٍ ، لا يَجْلِسُ فِي شَيْءٍ مِنَ الْخُمُسِ إِلا فِي الْخَامِسَةِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت تیرہ رکعت نماز پڑھتے تھے ، ان میں سے پانچ رکعات وتر پڑھتے ، ان پانچوں رکعات میں صرف پانچویں رکعت میں ( تشہد ) کے لئے بیٹھتے ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب ذكر الوتر وما فيه من السنن / حدیث: 1077
تخریج حدیث انظر الحديث السابق