کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: حیض والی عورت کے پاک ہونے کے بعد ، نماز کی قضاء نہ دینے کے وجوب کا بیان
حدیث نمبر: 1001
نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، أَخْبَرَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، وَيَزِيدَ الرِّشْكِ ، عَنْ مُعَاذَةَ ، أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْ عَائِشَةَ : " أَتَقْضِي الْحَائِضُ لِلصَّلاةِ ؟ فَقَالَتْ : أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ ؟ قَدْ كَانَتْ تَحِيضُ فَلا تُؤْمَرُ بِقَضَاءٍ ، قَالَتْ : وَذَكَرَتْ أَنَّهَا سَأَلْتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدہ معاذہ رضی اللہ عنہا روایت بیان کرتی ہیں کہ ایک عورت نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا ، کیا حائضہ عورت نماز کی قضا دے گی ؟ تو اُنہوں نے فرمایا ، کیا تم حروریہ ( خارجیہ ) ہو ؟ ( عہد رسالت میں ) وہ حیض سے ہوتی تھی تو اُسے قضاء دینے کا حُکم نہیں دیا جاتا تھا ۔ معاذہ کہتی ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ بھی بتایا کہ اُنہوں نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں پوچھا تھا ۔