کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: نماز سے مشغول کردینے والی چیزوں کی طرف نمازی کا دیکھنا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 928
نَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ ، قَالا : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي خَمِيصَةٍ لَهَا أَعْلامٌ ، فَقَالَ : " شَغَلَتْنِي أَعْلامُ هَذِهِ ، اذْهَبُوا بِهَا إِلَى أَبِي جَهْمٍ وَائْتُونِي بِأَنْبِجَانِيَّةٍ " قَالَ الْمَخْزُومِيُّ : عَنِ الزُّهْرِيِّ ، وَقَالَ أَيْضًا : بِأَنْبِجَانِيَّةٍ .
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نقش و نگار والی ایک چادر میں نماز پڑھی تو فرمایا : ” مجھے اس کے بیل بوٹوں نے مشغول کر دیا تھا ۔ لہٰذا یہ چادر حضرت ابوجہم کو دے آؤ اور مجھے انبجان کی بنی ہوئی ( سادہ ) چادر لا دو ۔ “ جناب مخزومی کی زہری سے جو روایت ہےاس میں بھی « انبجانية » کے الفاظ ہیں ۔ امام صاحب ایک اور سند سے یہی روایت بیان کرتے ہیں ۔
حدیث نمبر: 929
قَالَ : وَقَالا : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ بِهَذَا
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
امام صاحب ایک اور سند سے یہی روایت بیان کرتے ہیں ۔