کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: نماز میں کسی مسئلے کے وقت عورتوں کوتالی بجانے کے حُکم کا بیان
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ میں سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث لکھوا چکا ہوں کہ جب تمہیں نماز میں کوئی چیز درپیش ہو تو مردوں کو « سُبْحَانَ اللَٰه » کہنا چاہیے اور عورتوں کو تالی بجانی چاہیے ۔
نَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ ، وَعَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، قَالَ عَلِيٌّ : أَخْبَرَنِي ابْنُ عُيَيْنَةَ ، قَالَ الآخَرُونَ : ثنا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " التَّسْبِيحُ لِلرِّجَالِ ، وَالتَّصْفِيقُ لِلنِّسَاءِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” « سُبْحَانَ اللَٰه » کہنا مردوں کے لئے اور تالی بجانا عورتوں کے لئے ہے ۔ “