کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: ( امام کے لئے )نمازی کو ہٹاکر اپنے درست پہلو میں کھڑا کرنے کی رخصت ہے جبکہ وہ نماز میں غلط جانب کھڑا ہوگیا ہو
حدیث نمبر: 884
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو وَهُوَ ابْنُ دِينَارٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ كُرَيْبًا ، مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " بِتُّ عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ ، فَلَمَّا كَانَ بَعْضُ اللَّيْلِ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي ، فَذَكَرَ بَعْضَ الْحَدِيثِ ، وَقَالَ : ثُمَّ قُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ فَحَوَّلَنِي عَنْ يَمِينِهِ " قَالَ : أَخْبَرَنَا بِنَحْوِهِ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ ، وَقَالَ : عَنْ كُرَيْبٍ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں ( ایک رات ) اپنی خالہ میمونہ کے گھر سویا ، جب رات کا کچھ حصّہ گزر گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اُٹھے اور نماز پڑھنا شروع کر دی ـ پھر کچھ حدیث بیان کی اور فرمایا : ” پھر میں بھی اُٹھا اور آپکی بائیں جانب کھڑا ہوگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے گھما کر اپنی دائیں جانب کھڑا کر لیا ۔