کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: نماز میں عذاب قبر اور آگ کے عذاب سے پناہ مانگنا جائز ہے
حدیث نمبر: 851
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " إِنِّي أُرِيتُكُمْ تُفْتَنُونَ فِي الْقُبُورِ كَفِتْنَةِ الدَّجَّالِ " قَالَتْ عَمْرَةُ : قَالَتْ عَائِشَةُ : فَكُنْتُ أَسْمَعُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ فِي صَلاتِهِ : " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ النَّارِ ، وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ ” مجھے تم دکھائے گئے ہو کہ تم قبروں میں دجّال کے فتنے کی طرح آزمائے جارہے ہو ۔ حضرت عمرہ کہتی ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں ، تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی نماز میں یہ دیا مانگتے ہوئے سنا کرتی تھی ۔ « اللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ النَّارِ وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ » ۔ ” اے اﷲ ، میں جہنم کے عذاب اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الكلام المباح فى الصلاة والدعاء والذكر، ومسألة الرب عز وجل وما يضاهي هذا ويقاربه / حدیث: 851
تخریج حدیث صحيح مسلم