کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: نمازی کے آگے سے بلّی کے گزرنے کا بیان ، اگر اس بارے میں مروی روایت مرفوعاً صحیح ہو کیونکہ اس کے مرفوع ہونے میں قلب ہوا ہے ۔
حدیث نمبر: 828
نَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الْهِرَّةُ لا تَقْطَعُ الصَّلاةَ ، إِنَّهَا مِنْ مَتَاعِ الْبَيْتِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بلّی نماز نہیں کاٹتی ، بیشک یہ تو گھر کے مال و متاع میں سے ہے ۔ “
حدیث نمبر: 829
ناهُ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي الزِّنَادِ بِهَذَا الْحَدِيثِ مَوْقُوفًا غَيْرَ مَرْفُوعٍ . قَالَ أَبُو بَكْرِ : ابْنُ وَهْبٍ أَعْلَمُ بِحَدِيثِ أَهْلِ الْمَدِينَةِ مِنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْمَجِيدِ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
امام صاحب اس حدیث کو اپنے استاد گرامی جناب ربیع بن سلیمان کی سند سے موقوف بیان کرتے ہیں ۔ کہ ( یعنی یہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا فرمان ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان نہیں ہے ۔ ) امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ ابن وہب ، عبید اللہ بن عبدالمجید کی نسبت اہلِ مدینہ کی حدیث کو زیادہ جانتا ہے ۔ ( یعنی موقوف سند کو ترجیح ہے ۔ )